شاہد آفریدی کی خریداری کیلئے اسلام آباد اور پشاور کی ٹیم کے مابین معاہدے کا انکشاف

منگل 22 دسمبر 2015 12:56

شاہد آفریدی کی خریداری کیلئے اسلام آباد اور پشاور کی ٹیم کے مابین معاہدے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) شاہد آفریدی کی خریداری کیلئے اسلام آباد اور پشاور کی ٹیم کے مابین معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کی جانب سے خریدا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ سپر لیگ کی پانچوں ٹیمیں شاہد آفریدی کو خریدنا چاہتی تھیں۔ کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے مرحلے میں اسلام آباد کی پہلی جبکہ پشاور کی دوسری باری تھی۔ اس لیے ان دونوں ٹیموں کی انتطامیہ کے مابین اس حوالے سے طویل مذاکرات ہوئے جس کے بعد اسلام آباد کی ٹیم نے شاہد آفریدی کو نہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔