ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے لیے آئی جی سندھ کے گھر خفیہ اجلاس ، انٹیلی جنس اداروں کو ثبوت مل گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 13:21

ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے لیے آئی جی سندھ کے گھر خفیہ اجلاس ، انٹیلی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) :ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے لیے آئی جی سندھ کے گھر خفیہ اجلاس ہوئے جس سے متعلق انٹیلی جنس اداروں کو ثبوت بھی مل گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، پراسیکیوٹر جنرل اور ڈاکٹرعاصم حسین کے تفتیشی افسر الطاف حسین بھی شریک ہوئے اور ڈاکٹر عاصم حسین کو بے گناہ قرار دئے جانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

حساس اداروں کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بھی اجلاس میں بذریعہ تیلی فون کام شریک ہوتے رہے ۔ انٹیلی جنس اداروں نے ان خفیہ اجلاسوں کی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں۔اجلاس میں ڈاکٹر عاصم حسین کو بے گناہ قرار دئیے جانے کے لیے حمکت عملی بھی تیار کی جاتی رہی ۔ اجلاس میں منصوبہ بندی کی گئی کہ ڈاکٹر عاصم پر عائد دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے پر غور کیا جاتا رہا۔ اجلاس میں آصف علی زرداری نے سخت ہدایا ت جاری کیں کہ ہر قیمت پر ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی ہونی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :