سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر آٹو رکشہ میں سفر کرتے نظر آئے، عوام حیرانی میں مبتلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 13:26

سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر آٹو رکشہ میں سفر کرتے نظر آئے، عوام حیرانی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) : بالی وُڈ کے دبنگ خان سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر آٹو رکشہ میں سفر کرتے نظر آئے ، سلمان خان کو آٹو رکشہ میں بیٹھے دیکھنے والا ہر مداح سلمان خان کی سادگی دیکھ کرحیرانی میں مبتلا ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اپنے چھوٹے بھائی سہیل خان کی 46 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد باہر آئے تو آٹو رکشہ میں گھر جانے کا فیصلہ کیا ۔

اس موقع پر سلمان خان کے ہمراہ آٹو رکشہ میں اداکار نکھل دیویدی بھی موجود تھے۔سلمان خان کی آٹو رکشہ میں سواری کی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے متعدد مرتبہ شئیر بھی کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :