سلمان خان اور شاہ رخ کی سیلفی نے میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

منگل 22 دسمبر 2015 13:32

سلمان خان اور شاہ رخ کی سیلفی نے میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ کی بگ باس9 کی خصوصی قسط کے دوران لی گئی سیلفی نے میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان اور شاہ رخ کی بگ باس9 کی خصوصی قسط کے دوران لی گئی سیلفی نے میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

(جاری ہے)

شو کا تھیم کرن ارجن رکھا گیا جو کہ دونوں ستاروں کی ماضی میں اکھٹے کی ہوئی فلم ہے، شاہ رخ نے اپنی فلم دل والے کی ٹیم سمیت فلم کی پروموشن کے سلسلے میں شو میں شرکت کی لیکن مداحوں کی دلچسپی کے لئے شو کو یہ تھیم دیا گیا۔شاہ رخ نے کہا وہ اب بھی یہ فلم دیکھتے ہیں تو آبدیدہ ہو جاتے ہیں،سلمان کے بھی اس بارے میں یہی جذبات تھے،شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :