فلم ”دل والے“ کا باکس آفس پرکامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری

منگل 22 دسمبر 2015 13:37

فلم ”دل والے“ کا باکس آفس پرکامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم ”دل والے“ کا باکس آفس پرکامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے،جس نے دنیا بھر سے100کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل والے ریلیز کے تیسرے دن دنیا بھر میں 100کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فلم میں بالی ووڈ کی سب سے مشہور آن اسکرین رومینٹک جوڑی شاہ رخ خان اور کاجل نے بہترین اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں جسے دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون ، کریتی سینن اور بومن ایرانی بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :