شاہ رخ خان کی ”دلوالے“ سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“کا مقابلہ کرنے میں ناکام

منگل 22 دسمبر 2015 13:46

شاہ رخ خان کی ”دلوالے“ سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“کا مقابلہ ..

کولکتہ/لکھنو /ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار شاہ رخ خان اور کاجول کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دلوالے “ باکس آفس پر دیپکا پڈکون کی ”باجی راوٴ مستانی“ کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکی ہے۔تاہم اس دوڑ میں شاہ رخ خان کی دلوالے سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ سے مات کھا چکی ہے۔

(جاری ہے)

روہت شیٹی کی18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم دلوالے نے پہلے دن 21کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ جبکہ سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“پہلے روز 40کروڑ بزنس کے ساتھ سال کی پہلی فلم بن چکی ہے۔ واضح رہے دل والے میں شاہ رخ خان اور کاجول نے پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ بڑی سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دلوالے میں شاہ رخ خان اور کاجول کے ہمراہ ورون دھون اور کریتی سنن نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں

متعلقہ عنوان :