شاہ رخ خان اور سلمان خان کے جوتوں سمیت مندر میں داخلے پر ہندو مہاسبھا کی شدید مذمت

منگل 22 دسمبر 2015 13:46

شاہ رخ خان اور سلمان خان کے جوتوں سمیت مندر میں داخلے پر ہندو مہاسبھا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء)سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”دلوالے“ کی تشھیر کے سلسلے میں سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کی۔ دونوں سپر سٹار ز نے چند روز قبل پروگرام کے نشر ہونے سے پہلے پروموں کی شوٹنگ میں حصہ لیا جو کالی ماتا کے مندر میں کی گئی تھی۔ دونوں سپر سٹار ز کو پروموں میں جوتوں سمیت مندر کے اندر دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی پارٹی ہندو مہاسبھا کے ضلعی صدر بھرت راجپوت کا کہنا ہے کہ دونوں ہیرو جوتے پہن کر مندر کے اندر کیسے داخل ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ اب ہم اس کے خلاف کچھ بھی کہیں گے تو اسے مذہبی انتہا پسندی کہا جائے گا۔سیاسی جماعت کے نائب صدر اشوک شرما کا کہنا تھا کہ اگر اداکاروں نے اس بات کا خیال نہیں رکھا تو کم از کم پرومو بنانے والوں کو تو اس بات کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے تھا۔انھو ں نے میڈیا کو بتایا کہ کسی بھی مذہبی جگہ جیسے مسجد ، مندر گردوارہ میں کوئی بھی جوتوں سمیت داخل نہیں ہوتا