بھارت میں سب سے بڑا خطرہ ہی مذہنی انتہا پسندی کا ہے‘گائے ہندو ہو گئی ، بکرا مسلمان ہو گیا

معروف بھارتی کامیڈی اداکار جاوید جعفری کا حسین ڈے پر لیکچر کی تقریب سے خطاب

منگل 22 دسمبر 2015 13:46

بھارت میں سب سے بڑا خطرہ ہی مذہنی انتہا پسندی کا ہے‘گائے ہندو ہو گئی ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) معروف بھارتی کامیڈی اداکار جاوید جعفری کا ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر کہنا ہے کہ آپس کی نفرت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ جانوروں تک کا بٹوارہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو بنگلور میں حسین ڈے پر لیکچر دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔جاوید جعفری کی طرف سے تقریب میں لیکچر دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت میں سب سے بڑا خطرہ ہی مذہنی انتہا پسندی کا ہے۔

کامیڈی اداکار نے اس موقع کیلئے خصوصی طور پر ایک نظم بھی پڑھی جو کچھ یوں ہے کہ ، نفرتوں کا اثر دیکھو، جانوروں کا بٹوارہ ہو گیا، گائے ہندو ہو گئی اور بکرا مسلمان ہو گیا، یہ پیڑ یہ پتے یہ شاخیں بھی پریشاں ہو جائیں ،اگر پرندے بھی ہندو اور مسلمان ہو جائیں ، سوکھے میوے بھی یہ دیکھ کر پریشان ہو گئے ، نجانے کب ناریل ہندو اور کھجور مسلمان ہو گئے ، جس طرح سے دھرم رنگوں کو بھی بانٹتے جا رہے ہیں ، کی ہرا مسلمان کا اور لال ہندو کا رنگ ہے، تو وہ دن بھی دور نہیں جب ساری کی ساری ہری سبزیاں مسلمانوں کی ہو جائیں گی اور ہندووٴں کے حصے میں صرف گاجر اور ٹماٹر ہی آئیں گے. اب سمجھ نہیں آرہا کہ تربوز کس کے حصے جائے گا،یہ توبیچارہ اوپر سے مسلمان اور اندر سے ہندو رہ جائے ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ نظم مزاحیہ ہے تاہم اس میں بڑا گہرا پیغام ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک و قوم کی ترقی چاہتے ہیں تو اس سوچ میں تبدیلی لانی ہوگی

متعلقہ عنوان :