انگلینڈ کی جانب سے لال جنھڈی دکھانے پر بوائیڈ رینکن ایک بار پھر آئرلینڈ کی نمائندگی کے خواہش مند

منگل 22 دسمبر 2015 13:50

انگلینڈ کی جانب سے لال جنھڈی دکھانے پر بوائیڈ رینکن ایک بار پھر آئرلینڈ ..

بیلفاسٹ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) فاسٹ باؤلر بوائیڈ رینکن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر آئرلینڈ کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کردی ہے ، آئرش بورڈ نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیزن 2013ء اور 2014ء میں انگلینڈ کی جانب سے 11 میچوں میں حصہ لیا جس میں ایشز سیریز کا ایک ٹیسٹ بھی شامل ہے ۔ وہ آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ میں پاپوا نیو گنی کے خلاف میچ کے علاوہ آئندہ برس بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے ۔