کام کے وقت کسی کی نہیں سنتی‘ دیپکا پڈکون

منگل 22 دسمبر 2015 13:55

کام کے وقت کسی کی نہیں سنتی‘ دیپکا پڈکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء)رواں برس کی کامیاب ترین اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ وہ کام کے وقت کسی بھی نہیں سنتی ہیں۔اداکارہ کیلئے 2015ء بھی 2013ء کی طرح کامیاں اپنے دامن میں سمیٹے آیا۔ 29سالہ اداکارہ کی رواں سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی تینوں فلمیں ”پیکو“، ”تماشا“ اور ”باجی راوٴ مستانی“ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ویڈیولنک کے زریعے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں ہمیشہ کامیابی کے حوالے سے 2013ء سب بہترین سال لگتا تھا تام اب 2015ء ذیادہ کامیا ب ثابت ہوا ہے۔ اداکاہ نے بتایا کہ انھیں فلم کے بجٹ اور منافع سے کبھی کوئی غرض نہیں رہی۔ دیپکا کا کہناتھا کہ وہ شوٹنگ کے وقت صرف اپنے کام کی طرف توجہ دیتی ہیں اور جب فلم نمائش کیلئے پیش کر دی جاتی ہے تب بھی صرف اپنے کام سے متعلق لوگوں کے فیڈ بیک کو ہی دیکھتی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انکی والدہ اور والد ہمیشہ انکے کام کو سراہتے ہیں تاہم بہن ہمیشہ سے بہت بڑی نقاد ہے