سلمان خان آٹو رکشے میں گھر پہنچ گئے‘ رکشے والے نے بھی 1000 روپے کرایہ وصول کرلیا

منگل 22 دسمبر 2015 13:55

سلمان خان آٹو رکشے میں گھر پہنچ گئے‘ رکشے والے نے بھی 1000 روپے کرایہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹارسلمان خان انڈسٹری میں اپنی سادہ طبیعت کی بنا پر خاصی شہرت رکھتے ہیں تاہم حال ہی میں انکی زندگی کی سادگی کا ایک اور پہلو بھی سامنے آگیا ہے۔سپر سٹارنے اتوار کی شب چھوٹے بھائی سہیل کی 46ویں سالگرہ میں شرکت کے بعد اپنے گھر جانے کیلئے آٹو رکشے میں سفر کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دعوت میں سلمان خان کے والد انکی سوتیلی والدہ اور بہن ارپتا خان سمیت خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔

رات کا کھاناریسٹورونٹ میں فیملی کے ساتھ کھانے کے بعد اداکار نے گاڑی کی بجائے آٹو رکشے میں گھر تک کا سفر طے کیا۔ اداکار نے رکشے والے کو کرایے کیلئے ایک ہزار روپے ادا کیے۔سلمان خان مستقبل قریب میں اپنی نئی آنے والی فلم سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان کے روپ میں نظر آئیں گے۔یش راج بینر تلے تیار ہونے والی سلطان آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :