دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کرکٹر محمد عامر کی سلیکشن معمہ بن گئی
منگل 22 دسمبر 2015 14:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کرکٹر محمد عامر کی سلیکشن معمہ بن گئی ، سلیکٹر کبیر خان نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر کو منتخب کرنے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں چودہ وکٹیں اڑانے والے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگئی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سلیکٹر کبیر خان نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
اس سے پہلے سابق کپتان محمد حفیظ بھی اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر پاکستان پریمئر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.