سابق برطانوی فٹبال کپتان ڈیوڈ بیکہم سویڈن کے ابراہیمووچ کو ٹیم میں لینے کے متمنی

منگل 22 دسمبر 2015 14:32

سابق برطانوی فٹبال کپتان ڈیوڈ بیکہم سویڈن کے ابراہیمووچ کو ٹیم میں ..

میامی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) سابق برطانوی فٹ بال کپتان ڈیوڈ بیکہم نے میامی کی میجر لیگ ساکر میں فٹبال فرنچائز کیلئے سویڈش فٹبال سپر سٹار زلاتان ابراہیمووچ کو لینے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق برطانوی فٹ بال کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ابراہیمووچ کھیلنا چاہیں تو انہیں سائن کر لیں گے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیکہم جو دو سال قبل اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ابراہیمووچ کیساتھ کھیل چکے ہیں اور ان کے خیال میں وہ ایک پیدائشی فاتح ہیں ۔