آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی

منگل 22 دسمبر 2015 14:44

آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء)آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لیاہے جبکہ پاکستان نیوی دوسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے تین اور نیوی نے دو گولڈ میڈل جیتے ،پاکستان ایئرفورس ،بلوچستان ،سندھ رینجرز ،سندھ گرین اور واپڈا نے ایک ایک طلائی تمغہ جیتا۔

پاکستان آرمی کے سلیمان بلوچ ،اویس علی خان اور محمد شہباز نے طلائی تمغے جیتے۔آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئن شپ میں کور کمانڈر کراچی نوید مختاراور ڈی جی رینجرز میجر جنر ل بلال اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر جیتنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نوید مختار کاکہناتھا کہ کھیل قوم کے کدردار کی تشکیل میں اہم کر دار اداکرتے ہیں ،لیاری ہمارے ملک میں باکسنگ کی نرسری کا درجہ رکھتاہے ،نوجوان بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں حصہ لیں اور تعلیم میں بھی آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب فٹ بال کا ذکر آتاہے تو بھی لیاری کا نام ہی پہلے آتاہے ،تماک کھلاڑی اور ہیروز نوجواوں کو اپنے تجربے سے مستفید کریں ،امید کرتا ہون کہ عامر خان لیاری سمیت پاکستان بھر کے جوانوں کی باکسنگ مین رہنمائی کریں گے۔نوید مختار کا کہناتھا کہ کھیل کو امن اور ترقی کیلئے استعمال کریں تاکہ پر تحمل معاشرے کے قیام میں معاون ثابت ہو۔

آل پاکستان عامر خان باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی