میرا راجپوت نے شاہد کپور کی سگریٹ نوشی کی عادت ترک کر ادی

منگل 22 دسمبر 2015 14:55

میرا راجپوت نے شاہد کپور کی سگریٹ نوشی کی عادت ترک کر ادی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی نئی نویلی دلہن میرا راجپوت کی فرمائش پر سیگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کام کے دوران ہر وقت سیگریٹ پیتے ہوئے نظر آتے تھے تاہم اب وہ سیگریٹ سے دور ہیں۔

(جاری ہے)

عموماً جب کوئی انسان کسی کی محبت میں گرفتار ہوتا ہے تو وہ ہر اس چیز کو ترک کر دیتا ہے جو اس کے محبوب کو ناپسند ہو،شاید اسی بنا پر شاہد کپور بھی میرا راجپوت کی محبت میں اس بری عادت سے چھٹکارہ پا چکے ہیں۔

گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے سیگریٹ نوشی اپنی سابق محبوبہ اداکارہ کرینہ کپور کی جدائی میں شروع کی تھی۔واضح رہے اس قبل اداکارہ قطرینہ کیف اپنے حالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو بھی آسٹریلیا کے ایک شفا خانے اس لت سے چھٹکارہ دلانے کی خا طر لے جا چکی ہیں

متعلقہ عنوان :