پاکستان سپر لیگ : آل راونڈر عبدالرزاق لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے

منگل 22 دسمبر 2015 15:32

پاکستان سپر لیگ : آل راونڈر عبدالرزاق لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ بن ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں دوسرے روز قومی ٹیم میں طویل عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کو لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کے لیے چن لیا جبکہ کوئٹہ کی ٹیم نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کو حاصل کرلیا تاہم قومی ٹیم کےسابق ٹی ٹوئنٹی چمپیئن کپتان یونس خان کو نظرانداز کیا گیا ، نیلامی کے پہلے روز پشاور زلمی نے ملکی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی، کراچی نے شعیب ملک، کوئٹہ نے کیون پیٹرسن، اسلام آباد نے شین واٹسن اور لاہور نے کرس گیل سمیت 9 نامور کھلاڑیوں کو حاصل کیا تھا .

متعلقہ عنوان :