مس پیورٹو ریکو کو مسلمان مخالف ٹویٹس پر معطل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 15:59

مس پیورٹو ریکو کو مسلمان مخالف ٹویٹس پر معطل کر دیا گیا

پیورٹو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء): مس پیورٹو ریکو کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلمان مخالف بیانات پر معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مائیکل مورے نامی شخص کی جانب سے مسلمانوں کی حمایت میں ایک مہم کا آغاز کیا گیا، جس پر تنگ آ کر مس پیورٹو ریکو ڈیسٹنی ویلیز نے ٹویٹر پر مسلمان مخالف بیانات دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک نے آئل کی فراہمی کے علاوہ دیگر ممالک میں دہشت گردی بھی پھیلائی ہے۔

ڈیسٹنی کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب ایک ہی ہیں تو مسلمانوں کو چاہئیں کہ اپنے سروں سے سکارف اُتار دیں کیونکہ مجھے یہ سکارف غصہ دلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹویٹرپر اپنے پیغامات میں ڈیسٹنی نے مزید کہا کہ مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہودیوں اور عیسائیوں کی مقدس کتاب میں مسلمانوں کی کتاب کی طرح دہشت گردی کا پیغام نہیں دیا گیا۔

ان پیغامات کے بعد مس پیورٹو ریکو آرگنائزیشن نے ڈیسٹنی کو عہدے سے معطل کر دیا جس کے بعد ڈیسٹنی نے ایک معذرت خواہانہ پیغام میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے معذرت چاہتی ہوں جن کو میرے الفاظ کی وجہ سے تکلیف ہوئی لیکن تنظیم کی جان سے معطل کیے جانے کے بعد متعدد افراد نے ڈیسٹنی کی حمایت میں کھڑے ہونے اور اس کا ساتھ دینے کا فیصلہ بھی کیا۔