کراچی ،ایس بی سی اے نے غیرقانونی شادی لان کے یوٹیلٹی کنکشنز منقطع کرنے کے لیے متعلقہ محکموں اور علاقہ پولیس کولیٹرز جاری کردیئے
منگل 22 دسمبر 2015 16:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی شادی لان کے یوٹیلٹی کنکشنز کومنقطع اورتعمیراتی کاموں کوروکنے کے لیئے متعلقہ محکموں اور علاقہ پولیس کولیٹرز جاری کردیئے ہیں جبکہ قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتازحیدر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈنے شہر کے مختلف علاقوں میں دیگررہائشی پلاٹس پر یونٹ /فلیٹ طرزتعمیرات اورتجاوزات سمیت غیرقانونی تعمیرات کو منہدم اورسربمہرکردیا۔
تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر C-117بلاک 6اسکیم 16فیڈرل بی ایریاگلبرگ ٹاؤن، رقبہ ایک ہزارمربع گز نوعیت رہائشی پرپلاٹ مالک نے استعمال اراضی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی لان / بنکیوئٹ قائم کررکھاہے اس سلسلے میں علاقہ مکین کی جانب سے معززعدالت عالیہ سندھ میں مقدمہ دائرہے جس پر مالک پلاٹ نے ماتحت عدالت سے حکم امتناہی لیکراس کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی لان میں تقریبات اور تعمیراتی کام جاری رکھاہواہے جس پر ایس بی سی اے نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے یوٹیلیٹی محکموں کو مذکورہ شادی ہال کی بجلی ،گیس ،پانی کے کنکشن کومنقطع کرنے سمیت گلبرگ ٹاؤن کے ایس ایس پی اورمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو غیرقانونی جاری تعمیراتی کاموں کوروکنے کیلئے خطوط ارسال کردیئے ہیں جبکہ اس ضمن میں ایس بی سی اے کی مدعیت میں مالک پلاٹ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.