پاکستان سپر لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ، سعید اجمل اسلام آباد کے ہوگئے ، یونس خان نظر انداز

منگل 22 دسمبر 2015 16:24

پاکستان سپر لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ، سعید اجمل اسلام آباد کے ہوگئے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، لیگ میں شامل تمام فرنچائزوں نے اپنے اپنے سکواڈز مکمل کر لیے ہیں ، اسلام آباد ، لاہور اور پشاور نے 20،20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جب کہ کراچی اور کوئٹہ نے 19 ،19 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ، مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کو اسلام آباد نے خریدا جبکہ قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نہ بک سکے ، نیلامی میں دوسرے روز طویل عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کو لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کے لیے چن لیا جبکہ کوئٹہ نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کو حاصل کرلیا تاہم قومی ٹیم کےسابق ٹی ٹونٹی چمپیئن کپتان یونس خان کو نظرانداز کیا گیا .

پی ایس ایل میں پشاور زلمی نے شاہد آفریدی (پاکستان) ، وہاب ریاض (پاکستان)، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز)،کامران اکمل (پاکستان)،محمد حفیظ (پاکستان)،کرس جارڈن (انگلینڈ)،تمیم اقبال (بنگلہ دیش)،جنید خان (پاکستان)،جیمز ایلن بے (آسٹریلیا)،عامر یامین (پاکستان)،ڈیوڈ ملان (انگلینڈ)،عمران خان جونیئر(پاکستان)،شاہد یوسف (پاکستان) ،عبدالرحمٰن (پاکستان)،مصدق احمد علی (پاکستان)،حسن علی (پاکستان)،محمد اصغر (پاکستان)،بریڈ ہوج (آسٹریلیا)،اسراراللہ (پاکستان) اور تاج ولی (پاکستان) شامل ہیں ، کراچی کنگز کا سکواڈ شعیب ملک (پاکستان)،سہیل تنویر (پاکستان)،شکیب الحسن (بنگلہ دیش)،عماد وسیم (پاکستان)،روی بوپارا(انگلینڈ)،لینڈل سمنز(ویسٹ انڈیز)،محمد عامر (پاکستان)،بلاول بھٹی (پاکستان)،جیمز وینس (انگلینڈ)،افتخار احمد (پاکستان)،نعمان انور(پاکستان)،مشفیق الرحیم (بنگلہ دیش)،اسامہ میر (پاکستان)،سہیل خان (پاکستان)،میرحمزہ (پاکستان)،سیف اللہ بنگش (پاکستان)،تلکارتنے دلشان (سری لنکا)،شاہ زیب حسن (پاکستان) اور فواد عالم (پاکستان) شامل ہیں ، لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کرس گیل (ویسٹ انڈیز)،عمر اکمل (پاکستان)،ڈیون براوو (ویسٹ انڈیز)،محمد رضوان (پاکستان)،یاسر شاہ (پاکستان)،صہیب مقصود (پاکستان)،مستفیض الرحمٰن(بنگلہ دیش)،کیون کوپر (ویسٹ انڈیز)،کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ)،ظفرگوہر (پاکستان)،حماد عظم (پاکستان)،ضیاالحق (پاکستان)،زوہیب خان (پاکستان)،اظہر علی (پاکستان)،نوید یاسین (پاکستان)،عدنان رسول (پاکستان)،عبدالرزاق (پاکستان)،مختار احمد (پاکستان) اور احسان عادل (پاکستان) ہیں ، کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم میں کیون پیٹرسن (انگلینڈ)،احمد شہزاد (پاکستان)،سرفراز احمد (پاکستان)،انور علی (پاکستان)،جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)،لیوک رائٹ (انگلینڈ)،ذوالفقار بابر (پاکستان)،عمر گل (پاکستان)،ایلٹن چیگمبرا (زمبابوے)،بلال آصف (پاکستان)،اسد شفیق (پاکستان)،محمد نواز (پاکستان)،سعد نسیم (پاکستان)،محمد نبی (افغانستان)،اکبرالرحمٰن (پاکستان)،بسم اللہ خان (پاکستان)،کمارسنگاکارا(سری لنکا)،اعزاز چیمہ (پاکستان) اور رمیز راجا جونیئر (پاکستان) شامل ہیں ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شین واٹسن (آسٹریلیا)،مصباح الحق (کپتان)،آندرے رسل (ویسٹ انڈیز)،سیموئیل بدری (ویسٹ انڈیز)،محمد عرفان (پاکستان)،بریڈ ہیڈن (آسٹریلیا)،شرجیل خان (پاکستان)،محمد سمیع (پاکستان)،خالد لطیف (پاکستان)،بابر اعظم (پاکستان)،عمران خالد (پاکستان)،کامران غلام (پاکستان)،عمرامین (پاکستان)،سیم بلنگز (انگلینڈ) ،رومان رئیس (پاکستان)،عماد بٹ (پاکستان)،اشعر زیدی (انگلینڈ)،سعید اجمل (پاکستان)،حسین طلعت (پاکستان) اور عمر صدیق (پاکستان) شامل ہیں ، پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل گزشتہ روز لاہور میں ہوا جہاں سب سے پہلی نیلامی لیگ کے آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل شاہد آفریدی کی ہوئی جنھیں پشاور زلمے نے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو کراچی کنگز نے حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے مشہور بلے باز کیون پیٹرسن کو حاصل کرلیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈرشین واٹسن کو جبکہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو لاہور قلندرز منتخب کرنے میں کامیاب ہوئی .

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد 4 سے 23 فروری 2016ء تک دبئی اور شارجہ میں ہوگا. لیگ میں دنیا کے مشہور کرکٹر شامل ہیں جس میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے .

پاکستان سپر لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ، سعید اجمل اسلام آباد کے ہوگئے ..