رینجرز پر سابق ڈاکٹرعاصم حسین کے ہسپتال کے ریکارڈ میں جعلسازی کی:سابق وفاقی وزیرکے وکیل کا الزام

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 دسمبر 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔22 دسمبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انور منصور خان نے رینجرز پر سابق وفاقی وزیر کے ہسپتال کے ریکارڈ میں جعلسازی کا الزام لگا یا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انور منصور کا کہنا تھا کہ جعلسازی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افسوس ہوا جس کیخلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیس کی پیروی سے روکنے کیلئے فون پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انور منصور کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل ایڈ ایکٹ کے مطابق کسی بھی زخمی کا بغیرکارروائی علاج کرنا ضروری ہے۔