دہشت گردوں اورملک دشمن عناصرکے عزائم ناکام بنائیں گے ،سربراہ پاک فضائیہ

منگل 22 دسمبر 2015 16:41

دہشت گردوں اورملک دشمن عناصرکے عزائم ناکام بنائیں گے ،سربراہ پاک فضائیہ

کلر کہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اورملک دشمن عناصرکے عزائم ناکام بنائیں گے ، دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ،پاکستانی امن پسندقوم ہے مگر دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، کوئی بھی ایسی قوم کو شکست نہیں دے سکتا جس کی بیٹے اور بیٹیاں وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فضائیہ کے انسداد دہشتگردی بنیادی تربیتی کورس مکمل ہونے کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پیش پیش ہے اور دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ، پاک افواج کے جوان دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،پاکستانی قوم امن سے محبت کرتی ہے اور پرامن زندگی گزارنا چاہتی ہے ،کوئی بھی ایسی قوم کو شکست نہیں دے سکتا جس کی بییٹے اور بیٹیاں وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہوں‘ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیارہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں کی تربیت کا معیار بے مثال ہے اہلکاروں کا اعلیٰ تربیتی معیار اور بلند عزم کی بدولت کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ کلر کہار میں قائم پاک فضائیہ کے اڈے کو بہت جلد ائر بیس کا درجہ دے دیاجائے گا ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کلر کہار میں پاک فضائیہ کے انسداد دہشتگردی بنیادی تربیتی کورس پاس کرنے والے اہلکاروں میں اسناد تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں دو سو چھبیس اہلکاروں کو کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا کہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار پانچ خواتین افسروں نے بھی کورس مکمل کیا ہے ائر چیف نے کورس مکمل کرنے والے افسروں اور جوانوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں بہترین کارکردگی پر فلائنگ آفیسر زینب کو بیسٹ لیڈی آفیسر ٹرافی دی گئی ، سینئر ائر کرافٹ میں ثاقب کو بہترین نشانہ باز کی ٹرافی دی گئی

متعلقہ عنوان :