گارڈز پبلک اسکول کورنگی میں شہداء آرمی پبلک اسکول کی برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

منگل 22 دسمبر 2015 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) ہیڈکوارٹر پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیرانتظام گارڈز پبلک اسکول کورنگی میں شہداء آرمی پبلک اسکول کی برسی کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبرگیڈ ئیرعتیق الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں اسکول کے بچوں نھے ملکی سالمیت پرمبنی تقاریراورمختلف رنگارنگ ملبوسات میں ٹیبلوپیش کیے،آخر میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ برگیڈئیرعتیق الرحمن نے اپنے خطاب کے دوران بچوں کی محنت کوسراہااوربتایا کہ ہم تعلیم اورقلم کی طاقت سے ایک صحت مندمعاشرہ کی تعمیر اورتکمیل کرسکتے ہیں اوراس طرح کی تقریبات مستقبل میں بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ تمام طلباء کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔