سندھ پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھر تی ہو نے والے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار برطرف
سندھ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات میں بے قاعدگیوں کے انکشافات
منگل 22 دسمبر 2015 16:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے سندھ پولیس میں سیاسی بنیادوں اور خلاف قواعد وضوابط بھر تی ہو نے والے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیے۔یہ اہلکار گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ سندھ کے 24 اضلاع میں سیاسی بنیادوں پر سندھ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات میں بے قاعدگیوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تحقیقات میں24 اضلاع کے ایس ایس پیز کی جانب سے غیرقانونی اور سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے ثبوت فراہم کیے گئے۔ایسے امیدواروں کو تقرر نامے دیئے گئے جن کا ڈومیسائل ہی متعلقہ ضلع سے نہ تھابلکہ ان کی عمریں بھی 28 سال سے زائد تھیں۔بھرتیوں میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔(جاری ہے)
تحریری امتحانات کی شیٹ پرمتعلقہ چیکر اور ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیرمین کے دستخط تک نہیں تھے۔
غیرقانونی بھرتیاں کرنے والے چوبیس افسران کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ بھرتی کے بعد ہزاروں پولیس اہلکاروں نے پولیس تربیت بھی حاصل کی اور وہ ڈیڑھ سال سے ڈیوٹیاں بھی انجام دے رہے تھے۔ذرائع کے مطابق جن پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، انہوں نے تین سے پانچ لاکھ روپے میں نوکری حاصل کی تھی۔سپریم کورٹ کے نوٹس پرآئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور رپورٹ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں جمع کرادی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.