دہشت گردوں کے ملک بھر میں پھیل جانے کے خدشے کے پیش نظر میرے دور میں آپریشن کا آغاز نہیںکر سکے ، آرمی پبلک اسکول پشاور کے حملہ آور افغانستان فرار ہو چکے ہیں۔ پاک فوج کے سابق سر براہ جنرل (ر) اشفاق کیانی کا سعودی اخبار ’اُردو نیوز‘ کو انٹرویو
سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 17:07
ریاض/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 دسمبر۔2015ء) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اشفاق کیانی نے کہا ہے کہ میرے دور میں امریکی فوجی حکام ملاقاتیں کرتے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انکی خواہش کے مطابق تعاون نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہم ضبط و تحمل کیساتھ اپنے موقف پر ڈٹے رہے، بڑی حکمت اور تدبر سے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا، پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہوشیاراور خبردار رہنا ہوگا،یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے، فی الحال ایسا کچھ نہیں کہنا چاہیں گے جو پاک فوج کی موجودہ قیادت کیلئے مشکلات پیداکرے ، آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے منصوبہ ساز افغانستان فرار ہو چکے ہیں، میرے دور میں شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن اس لیے شروع نہیں کیا جا سکا کیونکہ یہ خدشہ لاحق تھا کہ دہشت گرد علاقے سے فرار ہوکر ملک بھر میں نہ پھیل جائیں اور قومی سطح کے خطرے کا موجب نہ بن جائیں،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے جلال آباد کے قریب وسیع و عریض مرکز قائم کررکھاہے،بھارت نے دل سے پاکستان کو قبول ہی نہیں کیا،حکومت برابری کی بنیاد پر خوداعتمادی کیساتھ بھارت سے مذاکرات کرے،سعودی قیادت میں اسلامی ممالک کا اتحاد انتہائی قابل قدر اقدام ہے ،پاکستان کو اس سلسلے میں منفی پروپگینڈے کو نظر انداز کرتے ہوئے اس اتحاد میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے، سعودی عرب پاکستان کا انتہائی مخلص اور مددگار ملک ہے،پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ خصوصی تعلقات اور باہمی تعاون سے عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سدباب کیا جاسکتاہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.