قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی، مدثر آرائیں

منگل 22 دسمبر 2015 17:36

قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمر سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے ، اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔ ۔