کراچی، پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین اور افسران کی یونینز کے نمائندوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری

منگل 22 دسمبر 2015 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین اور افسران کی یونینز کے نمائندوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج منگل کو بھی جاری رہا۔ احتجاجی ملازمین نے ہیڈ آفس میں کسی کو بھی داخل نہیں ہونے دیا.۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، ہڑتال کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، ہڑتال کے باعث پی آئی اے کارپوریشن لمٹیڈ کا پہلا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔

پی آئی اے کی نجکاری پر حکومتی کمیٹی اور پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے لیکن اعلامیہ میں کمپنی کو لمیٹڈ لکھے جانے پر ملازمین ایک بار پھر بپھر گئے۔جائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد کراچی کے علاوہ دیگر ایئرپورٹس پر بھی احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔