سعودی عرب کایمن سے فائر متعددراکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کا دعویٰ

یمن سے میزائل حملوں کا جواب دے سکتے ہیں، پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اپنی سرحد پر نصب کر دیا ،ترجمان سعودی وارت دفاع

منگل 22 دسمبر 2015 18:22

سعودی عرب کایمن سے فائر متعددراکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کا دعویٰ

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب نے دھمکی دی ہے کہ یمن سے سعودی علاقوں میں میزائل حملوں کا جواب دیا جائے گا،یمن سے فائر کیے گئے درجنوں راکٹوں کو فضاء میں ہی تباہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ میزائل شکن نظام نے یمن سے فائر کیے گئے متعدد راکٹوں کو فضا میں تباہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیر کی شب یمن سے سعودی علاقے جازان کی جانب فائر کیے گئے متعدد راکٹ تباہ کیے گئے، اس کے بعد سعودی عرب نے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اپنی سرحد پر نصب کر دیا ہے،انہوں نے کہاکہ ایک میزائل سعودی شہر نجران کے مشرق میں صحرا میں گرا۔ ان میزائل حملوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :