ایف پی سی سی انتخابات ،پاکستان ویسٹ پراڈکٹس ایسوسی ایشن نے بزنس مین پینل کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

فیڈریشن کی موجودہ قیادت کی نااہلی اور تاجر وصنعتکاربرادری کے مسائل کے حل سے عدم دلچسپی سب کے سامنے ہے ،شیخ سلطان رحمن

منگل 22 دسمبر 2015 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان ویسٹ پراڈکٹس ایسوسی ایشن نے چیئرمین شیخ سلطان رحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2016کے لئے بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی سمیت تمام عہدیداران کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاوان کا یقین دلایا ہے ۔

اس موقع پر PWPAکے چیئرمین شیخ سلطان رحمان نے کہا کہ پاکستان کی تاجر و صنعتکار برادری اس بار کسی جھوٹے وعدے اور فریب میں نہیں آئے گی ۔ فیڈریشن کی موجودہ قیادت کی نااہلی اور تاجر وصنعتکاربرادری کے مسائل کے حل سے عدم دلچسپی سب کے سامنے ہے اور برسر اقتدار گروپ کے سربراہ نے ایک سرکاری عہدے کی قیمت پر تمام تاجر و صنعتکار کے مفادات کا سودا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے سینئر وائس چیئرمین حاجی فضل الہی اور محمد قمر نے بھی خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاء اﷲ تیس دسمبر کا دن پاکستان کی تاجر وصنعتکار برادری کی فتح کا دن ہوگا جو اپنے ووٹ کی طاقت سے طارق سعید صاحب کی سرپرستی میں بزنس مین پینل کی بے باک اور ولولہ انگیز قیادت کا انتخاب کرکے ناصرف FPCCI کا کھویا ہوا وقار واپس دلائیں گے بلکہ پاکستان کی تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :