پی آئی اے ملازمین نے صدارتی آرڈیننس پر قائم کمیٹی کی رپورٹ آنے تک اپنا احتجاج ملتوی کر دیا

منگل 22 دسمبر 2015 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پی آئی اے ملازمین نے صدارتی آرڈیننس پر قائم کمیٹی کی رپورٹ آنے تک قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف اپنا احتجاجملتوی کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے جاری احتجاج کو موخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا،مظاہرین نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس پر قائم کمیٹی کی رپورٹ آنے تک احتجاج نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کاپی آئی اے کے چیئرمین کے ساتھ اجلاس ہوا تھا جس کے بعد ہیڈ آفس میں جاری احتجاج پر چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا جواب آنے تک احتجاج ختم کیا جائے ، چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات آگے پہنچائیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چیئرمین پی آئی اے کو یقین دہانی کروائی کہ پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :