انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا
سابق وفاقی مشیر پٹرولیم جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے تک وہ نیب کی تحویل میں رہیں گے،عدالت کا فیصلہ
منگل 22 دسمبر 2015 19:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تاہم جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے تک وہ نیب کی تحویل میں رہیں گے۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
سماعت کے دوران رینجرز کے وکلا اور ڈاکٹرعاصم کے وکیل عامررضا، نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد علی شاہ، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نثار درانی، تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین اور نیب حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب کورٹ سے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم نہیں ہوئی تاہم انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کے حکم کی تکمیل کے لئے انہیں عدالت میں لایا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.