جشن ولادت رسول کے موقع پر سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے، طارق حسین مغل

منگل 22 دسمبر 2015 19:23

کراچی ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 دسمبر۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق حسین مغل نے کہا ہے کہ جشن ولادت رسول کے موقع پر بلدیہ ملیر میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ کی جانے والی محافل کے شرکاء کو تمام تر بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بلاتعطل یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر مشینری بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحات کا تعین کر کے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق حسین مغل نے میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی کے ہمراہ کھوکھرا پار ڈاکخانہ اور گلشن قادری میں ربیع الاول کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کی گزر گاہوں پر استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجیئنر نذیر خلیفو،ایکس ای این بی اینڈ آر ممتازشیخ، سب انجیئنر جمیل احمد ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ واثق ظفر، ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصراور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

موقع پر موجود سپرنٹنڈنٹ انجیئنر نے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے علماء کرام کی تجاویز، سفارشات، شکایات اور علاقہ معززین کی گزارشات کے پیش نظر اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس میں جلوسوں کی گزرگاہوں کی درستگی، جلوسوں کی گزرگاہوں پر روشنی صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی جبکہ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،ر وشنی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ، جن تنظیموں یا افرادکی جانب سے رات کے اوقات میں محافل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے ان محافل کے شرکا ء کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔