پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیس کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے

کامران اکمل ,عمران نزیر, ناصر جمشید اور عمر گل ناقص کارکردگی کی وجہ سے کنٹریکٹ سے محروم رہے۔ اس کے علاوہ محمد آصف ،محمد عامر اور سلمان بٹ میچ فکسنگ سکینڈل کے باعث لسٹ میں شامل نہ ہو سکے

منگل 22 دسمبر 2015 19:35

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیس کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیس کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے، مصباح الحق ، شاہد آفریدی ، یونس خان اے کیٹیگری میں شامل۔سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے تیس کھلاڑیوں نے دستخط کیے۔ لسٹ کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے. اے کیٹیگری میں مصاح الحق شاہد آفریدی شعیب ملک یونس خان محمد حفیظ اوراظہر علی شامل ہیں . احمد شہزاد ,وہاب ریاض ،سعید اجمل، اسد شفیق ،جنید خان، راحت علی ,سرفراز احمد اور یاسر شاہ کو بی کیٹیگری میں جگہ ملی جبکہ سی کیٹیگری میں انور علی ،عمر اکمل ،فواد عالم، محمد عرفان ،حارث سہیل ،محمد عمران ،محمد رضوان اور شان مسعود کو شامل کیا گیا۔

ڈی کیٹیگری میں بابر اعظم، سمیع اسلم، صہیب مقصود ،عمر امین، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم نے جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

کیٹگری اے کو چار لاکھ پچانوے ہزار, کیٹگری بی کے لیے تین لاکھ چھیالیس ہزار ، کیٹگری سی کے لیے دو لاکھ سولہ ہزار اور کئٹگری ڈی کے کھلاڑیوں کو ایک لاکھ بیس ہزار ماہانہ ملیں گے۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی اختتام مدت جون 2016 ہے.ذرائع کے مطابق کامران اکمل ,عمران نزیر, ناصر جمشید اور عمر گل ناقص کارکردگی کی وجہ سے کنٹریکٹ سے محروم رہے۔ اس کے علاوہ محمد آصف ،محمد عامر اور سلمان بٹ میچ فکسنگ سکینڈل کے باعث لسٹ میں شامل نہ ہو سکے۔گلی کنٹریکٹ لسٹ کے لیے میچ فکسنگ سکینڈل سے بری ہونے کے بعد تینوں کھلاڑی پر امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :