وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو 2 ماہ کی توسیع دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 22 دسمبر 2015 19:57

وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو 2 ماہ کی توسیع دے دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22دسمبر 2015 ء) وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو 2 ماہ کی توسیع دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث شدید تنازعات کی زد میں آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کی جانب سے رینجرز کو سندھ میں محدود اختیارات کی توسیع کی منظوری دے دی گئی تھی۔ تاہم وفاقی حکومت اور عسکری قیادت کی جانب سے اس فیصلے کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ اب وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے خود رینجرز کو سندھ میں 2 ماہ کیلئے خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :