پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، پورٹس اینڈ شپنگ اور صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے 4 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط دیئے

منگل 22 دسمبر 2015 20:01

پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، پورٹس اینڈ شپنگ اور صنعتی شعبوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پاک چین دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، پورٹس اینڈ شپنگ اور صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے 4 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط دیئے۔ منگل کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر انتظام منعقدہ ’’پاکستان چن تاؤ بزنس اینڈ انوسٹمنٹ سیمینار‘‘ کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون اور باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر سرمایہ کاری بورڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رانیا احسن اور چن تاؤ میونسپل بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے دستخط کئے ٗ مفاہمت کی دوسری یادداشت بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے اور گوادر پورٹ کو عالمی ضروریات کے مطابق وسعت دینے کیلئے گوادر پورٹ اتھارٹی اور چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کی جانب سے دستخط کئے گئے اسی طرح گھریلو مصنوعات کی تیاری اور باہمی صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے چین کی ہائی سیلنس انٹرنیشنل مارکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ اور مقامی کمپنی آر اینڈ آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری سیمینار کے موقع پر چین کی ہولڈنگ انٹرنیشنل انڈسٹری کمپنی اور پاکستان کے الحاج گروپ نے دستخط کئے۔ باہمی مفاہمت کی یادداشتوں کی مدد سے نہ صرف دو طرفہ سرمایہ کاری کے فروغ بلکہ صنعتی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :