مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے رشتہ دار سہیل ضیابٹ نے اپنی الگ پارٹی بنانے کا اعلان کردیا
نظام کی تبدیلی کا وقت آگیا ،تبدیلی آتی نہیں نظام تبدیل کرناپڑتاہے ، کسی سیاستدان کو جماعت میں شامل نہیں کرناچاہتا‘ گفتگو
منگل 22 دسمبر 2015 20:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے رشتہ دار سہیل ضیابٹ نے اپنی الگ پارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب نظام کی تبدیلی کا وقت آگیاہے ،تبدیلی آتی نہیں نظام تبدیل کرناپڑتاہے ، تبدیلی تب آئے گی جب پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام خود بدلنے کی کوشش کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سہیل ضیاء بٹ نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو بے وقوف بنانے والے لیڈروں کو تبدیلی کا اصل مقصد سمجھائیں گے ، تعلیمی اداروں سے فارغ ہونیوالے بچے جب اس میدان میں آئیں گے وہ انقلاب لائیں گے ، ان سے بڑی توقعات ہیں جن سے ہمیشہ پارٹیاں وعدہ کرتی رہیں لیکن وعدے پورے نہیں کیے ، وہ تو ساراکچھ کرناہی ان کے ہاتھ سے کرناچاہتے ہیں ۔
سہیل ضیابٹ کاکہناتھاکہ کسی سیاستدان کو جماعت میں شامل نہیں کرناچاہتے،صرف عوامی خدمت رکھنے والے کارکنان کو ہی ٹکٹ دیاجائے گا،اراکین اسمبلی صرف گائیڈ کے طورپر پارٹی میں آسکتے ہیں ، ان کی کسی سے ذاتی مخالفت نہیں تاہم اپنا مشن ضرورہے ، ابھی تک بچپن کی نظم نہیں بھولے جس میں کہاگیاتھاکہ ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا۔(جاری ہے)
ملکی موجودہ حالات پر سہیل ضیابٹ کاکہناتھاکہ حالات کے قدموں میں قلندر نہیں گرتا، ٹوٹے جو ستارہ توزمین پر نہیں گرتا۔گرتے ہیں بڑے شوق سے دریاسمند ر میں ، سمندر کبھی کسی دریامیں نہیں گرتا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.