ڈونلڈ ٹرمپ داعش کے قریبی دوست ہیں،ہائی کمشنر اقوام متحدہ

شامی مہاجرین کو دہشت گردی نہیں کہاجاسکتاوہ تو خود داعش سے بچ کر یورپی ممالک آرہے ہیں،پریس کانفرنس

منگل 22 دسمبر 2015 20:10

ڈونلڈ ٹرمپ داعش کے قریبی دوست ہیں،ہائی کمشنر اقوام متحدہ

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر انتونیو گتریس نے کہا ہے کہ جو لوگ شامی مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کررہے ہیں ،وہ داعش اور دوسرے انتہا پسند گروپوں کے اتحادی ہیں اورامریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ بھی ان کے دوست ہیں اسی وجہ سے انہوں نے مسلمان مخالف بیان دیا حالانکہ مہاجرین خود اپنی جانیں داعش سے بچا کر یورپی ممالک کا رخ کررہے ہیں تاکہ وہ یہاں سکھ کا سانس لے سکیں،میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بیان امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے شعلہ بیان صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اس اشتعال انگیز تجویز کے ردعمل میں جاری کیا ہے جس میں انھوں نے تمام غیرملکی مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انتونیو گتریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ شامی مہاجرین پر دہشت گردی کا الزام عاید نہیں کیا جاسکتا ہے،وہ تو خود اپنی جانیں بچا کر دوسرے ممالک کا رْخ کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو بھی مہاجرین اور خاص طور پر مسلمانوں کو اپنے ہاں پناہ دینے سے انکاری ہیں تو وہ انتہا پسند گروپوں کے پروپیگنڈا اور بھرتی کے لیے بہترین اتحادی ہیں۔ان کا اشارہ ڈونلڈ ٹرمپ ،امریکا کی بعض ریاستوں کے گورنروں اور یورپی لیڈروں کی جانب تھا۔

متعلقہ عنوان :