پاکستان یوتھ پارلیمنٹ ، جوائنٹ ہینڈزاور ا ٓئی ایس ایف کے زیر اہتمام فنڈ گالا کا انعقاد، پاکستا ن سویٹ ہومز کے 500 یتیم بچوں نے حصہ لیا ، تقریب میں فوزیہ قصوری اور زمر د خان کی شرکت ، شہدائے اے پی ایس کے لئے دعا

منگل 22 دسمبر 2015 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان یوتھ پارلیمنٹ ، جواینٹ ہینڈزاور انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام فنڈ گالا کا انعقاد پاکستان سویٹ ہومز میں کیا گیا۔اس ایونٹ میں پاکستا ن سویٹ ہومز کے 500 یتیم بچوں نے حصہ لیا ۔ پاکستان بھر کی یونیورسٹیز کے طالب علموں نے اس تقریب میں بہت سارے والنتیرز نے حصہ لیا۔

اس تقریب کی مہمان خصوصی پی ٹی آئی رہنما فوزیہ قصوری تھی۔ انہوں نے ننھے فرشتوں کے ساتھ بہت ساروقت گزارا اور بچوں کے ساتھ شہدائے اے پی ایس پشاور کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔فوزیہ قصوری نے کہا کہ زمرد خان آج کے اتاترک ہیں اور اتنا عظیم کام کر رہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔زمرد خان نے اس موقع پر فوزیہ قصوری، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ ، جواینٹ ہینڈزاور انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہاکہ میں دل کی گہرایوں سے شکرگزار ہوں کہ آپ نے اپناقیمتی وقت ہمارے ان ننھے فرشتوں کے ساتھ گزارا۔

(جاری ہے)

پاکستان سویٹ ہومز میں 3600 یتیم بچے 32 سنٹر میں زیر پرورش ہیں اور میں اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں اور سٹوڈنٹ تنظیموں کو کہ وہ آیں اور اس قافلے کا حصہ بنیں۔ پاکستان سویٹ ہومز اس وقت نا صرف پاکستان کا بلکہ پورے ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ اور میرا یہ خواب ہے کہ ایک دن میں پاکستان کے ہر ایک یتیم بچے تک ہر حا ل میں پہنچونگا ۔