پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے کھلاڑی کا انتخاب

آل رانڈر عبدالرزاق کو لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کے لیے چن لیا،سابق کپتان یونس خان کسی ٹیم کی توجہ حاصل نہیں کرپائے کراچی کی جانب سے سلور کیٹگری میں منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں افتخار احمد، نعمان انور ‘اسامہ میر ، سہیل خان اور بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم شامل ‘لاہور کی ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ ظفر گوہر، حماد اعظم، ضیا الحق اور زوہیب خان شامل ہوئے ‘عمران خان جونیئر، شاہد یوسف اور اسپنر عبد الرحمان کا چنا ؤکیا‘کراچی کی جانب سے سلور کیٹگری میں منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں افتخار احمد، نعمان انور ، اسامہ میر شامل

منگل 22 دسمبر 2015 21:07

پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ، سلور اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ، فرنچائز وں نے سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے کھلاڑی کا انتخاب کر لیا ۔پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں دوسرے روز اسلام آباد کی ٹیم کو پہلا موقع دیا گیا جہاں انہوں نے نوجوان بلے باز بابراعظم کا چناؤ کیا ۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو لاہور نے منتخب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وہ اپنی ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے۔قومی ٹیم میں طویل عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہنے والے مایہ ناز آل رانڈر عبدالرزاق کو لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کے لیے چن لیا ۔تاہم قومی ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی چمپئن کپتان یونس خان کسی ٹیم کی توجہ حاصل نہیں کرپائے۔

(جاری ہے)

کراچی کی جانب سے سلور کیٹگری میں منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں افتخار احمد، نعمان انور ، اسامہ میر ، سہیل خان اور بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم شامل ہیں۔

لاہور کی ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ ظفر گوہر، حماد اعظم، ضیا الحق اور زوہیب خان شامل ہوئے ۔ اسلام آباد نے سلور کیٹگری میں بابر اعظم ،عمر امین اور کامران غلام سمیت عمران خالد اور سیم بلینگ کا انتخاب کیا۔کوئٹہ کی ٹیم میں آل راؤنڈر بلال آصف، اسد شفیق، محمد نواز ، سعد نسیم اور افغانستان کے محمد نبی شامل ہوئے جبکہ پشاور نے عامر یامین ، ڈیوڈ ملان، عمران خان جونیئر، شاہد یوسف اور اسپنر عبد الرحمان کا چنا ؤکیا۔

اس سے قبل کھلاڑیوں کے چنا ؤکے پہلے روز5ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ کھلاڑیوں کے چنا ؤکے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگزنے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔پلاٹینئم کیٹیگری کے لئے کوئٹہ گلیڈیئٹرکی جانب سے احمد شہزاد اورسرفرازاحمد کا انتخاب کیا گیا جب کہ لاہورقلندرزنیعمراکمل اورڈوان براوو، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق اورآندرے رسلز، پشاورزلمے نے وہاب ریاض، ڈیرن سیمی اورکراچی کنگزنے شکیب الحسن اورسہیل تنویرکا انتخاب کیا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اگرچہ پلائٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا لیکن ان کی جانب سے شکوے شکایات سامنے آنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کپتان بھی مقررکردیا گیا ہے۔پشاورزلمے کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لئے کامران اکمل، محمد حفیظ اور کرس جورڈن کا انتخاب کیا گیا ہے، لاہورقلندرز نے محمد رضوان اور یاسر شاہ کا چنا کیا، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے جیسن ہولڈر، انورعلی اورلیوک رائٹ کو منتخب کیا،اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد عرفان، بریڈ ہیڈن اورسیموئل بدری پربھروسہ کیا ہے جب کہ کراچی کنگزنے روی بوپارا،عماد وسیم اورلینڈل سیمنزکا انتخاب کیا۔

گولڈن کیٹیگری میں کراچی کنگز نے محمد عامر، بلاول بھٹی اور جیمزونزکا انتخاب کیا، لاہورقلندرزنے صہیب مقصود، مستفیض الرحمان، کیون کوپر،کیمرون ڈیلپورٹ، کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے ذوالفقاربابر،عمرگل،ایلٹن چکمبورا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے شرجیل خان، محمد سمیع اور پشاورزلمے نے تمیم اقبال، جنید خان اور جیمس الینبائے کو منتخب کیا۔پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 4سے 23فروری 2016ء تک دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے مشہور کھلاڑی شامل ہیں جس میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی بھی حصہ لینگے ۔