پی ایس ایل ڈرافٹس میں اہم پاکستانی کھلاڑی نظرانداز ٗغیرملکی کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی

منگل 22 دسمبر 2015 21:07

پی ایس ایل ڈرافٹس میں اہم پاکستانی کھلاڑی نظرانداز ٗغیرملکی کھلاڑیوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں اہم پاکستانی کھلاڑی نظرانداز ٗ غیر معروف غیر ملکی کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی ٗ یونس خان ٗ سعید اجمل اور عبدالرزاق کے بجائے جم ایلن بائی ٗ کیمرون ڈل پورٹ ٗکیون کوپر اور جیمزونس کی خدمات حاصل کرلی گئیں ۔ آسٹریلیا میں جنم لینے والے جم ایلن بائی نے2006ء میں فرسٹ کلاس کیریئر شروع کیا تاہم 33 سالہ کھلاڑی کو منظر عام پر آنے کا موقع گلیمورگن کاؤنٹی کی نمائندگی کے دوران ملا جب پیس باؤلنگ آل راؤنڈر نے اپنی کاؤنٹی کو دو سال پہلے یارکشائر بینک فورٹی میں فائنل تک پہنچایا اور رواں سال انہوں نے سمرسٹ میں منتقلی کے بعد فرسٹ ڈویڑن کرکٹ کھیلی۔

چھبیس سالہ جنوبی افریقی کیمرون ڈیلپورٹ بائیں ہاتھ کے جارحانہ بیٹسمین اور میڈیم پیسر بھی ہیں جو بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز اور کیربین پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرینیڈاڈ سے تعلق رکھنے والے چھبیس سالہ کیون کوپر بھی ٹی ٹوئٹی سپیشلسٹ سمجھے جاتے ہیں جو آئی پی ایل،بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور کیربین پریمیئر لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک 122 ٹی ٹونٹی میچز کے ساتھ محض دو فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔

انگلش کاؤنٹی ہمپشائر کے کپتان جیمز ونسن بھی ایک غیر معروف کردار ہیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کیخلاف سیریز میں ٹی ٹوئٹی کیریئر شروع کیا اور اپنی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی قرار پائے۔ سابق انگلش کوچ ڈنکن فلچر نے جیمز ونسن کا ایک بار بیٹنگ کی اہلیت کے باعث سابق کھلاڑی مائیکل وان سے موازنہ کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پہلے روز ان چار غیر معروف کھلاڑیوں کے انتخاب کے برعکس کئی اہم پاکستانی نظر انداز کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :