ملک کیلئے 100 بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگائی جائے ،ہربار فوج کیوں اقتدار پر قبضہ کرے ،عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، رینجرز اچھا کام کررہی ہے اسے اختیارات دینے چاہئیں ، سندھ میں رینجرز کے ساتھ روا سلوک کے حق میں نہیں
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدر پرویز مشرف کاتقریب سے خطاب
منگل 22 دسمبر 2015 22:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہر بار فوج کیوں اقتدار پر قبضہ کرے بلکہ عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ رینجرز اچھا کام کررہی ہے اسے اختیارات دینے چاہئیں ، سندھ میں رینجرز کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے حق میں نہیں ہوں ۔ ملک کے لئے 100 بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگانی چاہیے ۔
وہ منگل کو کراچی میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے اس روکنے کی ضرورت ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ رینجرز اختیارات میں کمی کرنا صحیح نہیں ہے ۔ رینجرز اچھا کام کر رہی ہے اسے پورے اختیارات دینے چاہیں ۔ سندھ میں رینجرز کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے حق میں نہیں ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گورننس اور اکانومی کا تعلق بہت قریب کا ہے ۔
مقامی کارکردگی عالمی کارکردگی پراثر انداز ہوتی ہے ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے 100بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگانی چاہیے ۔ اپنے دور حکومت میں جو عزت ملی وہ مقامی کارکردگی کی بدولت تھی جس کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار فوج ہی کیوں اقتدار پر قبضہ کرے بلکہ عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.