وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 22 دسمبر 2015 22:26

وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22دسمبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کو آرٹیکل 147کے تحت اختیارات دیے جانے پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت اختیارات دے کر ان کی جانب سے سندھ اور وفاق کے مابین حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ وزیراعظم اس تمام صورتحال پر نوٹس لیں۔ تاہم اب اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ میں رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت مکمل اختیارات چوہدری نثار نہیں بلکہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات پر دیے گئے ہیں۔