سانحہ منہاج القرآن پرپنجاب حکو مت کی جے آئی ٹی نے ہلاکتوں اور سانحہ کا ذمہ دار ڈاکٹر طاہر القادری کو قرار دیدیا

ڈاکٹر طاہر القادری کی تقر یر کے بعد انکے کارکنان اشتعال میں آئے اور پو لیس کے خاموش ہونے کے بعد عوامی تحر یک کے کارکنوں کی جانب سے پو لیس پر پتھر اؤ اور فائر نگ کی گئی‘ڈاکٹر طاہر القادری وقفے وقفے سے کارکنوں کو اشتعال دلواتے رہے ہیں ‘ذرائع

منگل 22 دسمبر 2015 22:55

سانحہ منہاج القرآن پرپنجاب حکو مت کی جے آئی ٹی نے ہلاکتوں اور سانحہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) سانحہ منہاج القرآن پرپنجاب حکو مت نے جے آئی ٹی نے ہلاکتوں اور سانحہ کا ذمہ دار عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کو قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کے روزسامنے آنیوالی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق رکاوٹیں ہٹانے کے معاملے پر عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی تقر یر کے بعد انکے کارکنان اشتعال میں آئے اور پو لیس کے خاموش ہونے کے بعد عوامی تحر یک کے کارکنوں کی جانب سے پو لیس پر پتھر اؤ اور فائر نگ کی گئی جسکے بعد پو لیس نے معاملات کو کنٹرول کر نے کیلئے ایکشن لیا اور ڈاکٹر طاہر القادری وقفے وقفے سے کارکنوں کو اشتعال دلواتے رہے ہیں اور انکے اشتعال کی وجہ سے فائر نگ کے معاملے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور پو لیس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونیوالی معاملات کے مطابق ہلاکتوں اور سانحہ کے ذمہ دار عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :