ملک و قوم کیلئے پوری زندگی حاضر ہے، طاہر القادری

2016 میں ایک شریف نہیں ہو گا ،معاشی دہشتگردی کیخلاف صرف فوج لڑ رہی ہے، شیخ رشید

منگل 22 دسمبر 2015 23:02

ملک و قوم کیلئے پوری زندگی حاضر ہے، طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 دسمبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری سے انکی رہائش گاہ پر طویل ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ ملک و قوم کیلئے پوری زندگی حاضر ہے،با مقصد جدوجہد جاری رہے گی۔ملک پر دہشتگردوں کی حکومت ہے ۔مریض کے مرنے سے قبل معالج علاج شروع کرے جتنی دیر ہوگی علاج اتنا ہی مشکل ہوتا چلا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ معالج سے میری مراد اس ملک کے ادارے،محب وطن عوام اور پڑھے لکھے حلقے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساری برائیوں کی جڑ الیکشن کمیشن ہے،لودھراں کے حلقے این اے 154 میں کروڑوں اربوں روپے لٹائے جا رہے ہیں ۔ہمارے مخالف امیدوار کے پاس لوٹ مار کی دولت جبکہ ہمارے امیدوار خواجہ عامر فرید کوریجہ کے پاس کردار کی دولت ہے ۔شیخ رشید نے کہاکہ 2016اہم سال ہے،ایک شریف نہیں ہو گا ۔جس جنرل راحیل کو میں جانتا ہوں وہ ایکسٹینشن نہیں لے گا۔ڈاکٹر عاصم نے جن لوگوں کی نشاندہی کی ہے ان میں سے آٹھ بھی پکڑے گئے تو سندھ حکومت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔نواز شریف کو بھی فیصلہ کرنا پڑے گا،چوروں کا ساتھ دینا ہے یا چوکیداروں کا،نواز شریف سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :