انسانی پیشاب فروخت کرنے پر سٹور سیل

muhammad ali محمد علی منگل 22 دسمبر 2015 23:45

انسانی پیشاب فروخت کرنے پر سٹور سیل
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22دسمبر 2015 ء) سعودی محکمہ صحت کےانسپکٹر نے روایتی ادویات کے سٹور میں اونٹ کے پیشاب کی پیکنگ میں انسانی پیشاب فروخت کرنے پر سٹور بند کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے شہر قنفذہ میں روٹین کی چیکنگ کے دوران انسپکٹر نے محسوس کیا کہ سٹور پر کام کرنے والا آدمی اس وقت کنفیوژ ہوگیا جب اس سے الماری کے پیچھے چھپی 70 بوتلوں کے باکس کے بارے میں پوچھا گیا۔انسپکٹر نے دیکھا تو ان بوتلوں میں انسانی پیشاب تھا۔ بعد میں اس آدمی نے بتایا کہ یہ سب اس کا ہے۔اخبار صدا کے مطابق انسپکٹر نے سٹور کو مستقل طور پر بند کر دیاہے۔