Live Updates

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کا بخار عروج پر، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن میں حلوہ کھانے کا مقابلہ عمران خان کے جیالے نے جیت لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 دسمبر 2015 00:43

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کا بخار عروج پر، تحریک انصاف اور مسلم ..
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22دسمبر 2015 ء) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن میں حلوہ کھانے کا مقابلہ عمران خان کے جیالے نے جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کا بخار اس وقت عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

لودھراں میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کل صبح ہونے جارہی ہے۔ اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے خوب جوش و خروش دکھایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں 2 دوستوں جو کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن ہیں، ان کے درمیان ایک انوکھا مقابلہ ہوا۔ دونوں کے درمیان حلوہ کھانے کا مقابلہ ہوا جو کہ تحریک انصاف کے کارکن نے جیت لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات