مزارپرگدھوں کا چڑھاوا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 23 دسمبر 2015 11:13

مزارپرگدھوں کا چڑھاوا

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 دسمبر۔2015ء)ہندوستان اور پاکستان میں مزارات پر مختلف قسم کے نذرانے چڑھائے جاتے ہیں لیکن سندھ کے ضلع خیرپور میں پیر راجن قتال جہانیاں بخاری کی وہ واحد درگاہ ہے جہاں گدھوں کا نذرانہ چڑھاوے کے طور پر چڑھایا جاتا ہے۔ سید راجن قتال شاہ جہانیاں بخاری کے آباء اجداد دو سو سال قبل اچ شریف سے سندھ آئے تھے۔

(جاری ہے)

آپ کا سلسلہ نسب شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش سے ملتا ہے۔ راجن قتال کو بچپن سے ہی گدھوں سے بہت محبت تھی اور وہ گدھوں کی سواری کرتے تھے۔ اپنی من کی مرادیں پوری ہونے کے بعد لوگ سید راجن قتال جہانیاں بخاری کے مزار پر گدھا لے کر آتے ہیں اور مزار کی دیکھ بھال کرنے والے کے سپرد کرکے چلے جاتے ہیں۔ یہ روایت برسہا برس سے جاری ہے۔ مزار کے اطراف میں کئی گدھے بندھے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔