شہریار خان تربیتی کیمپ میں شریک محمد عامر کےرویئے کا جائزہ لینے میدان پہنچ گئے

بدھ 23 دسمبر 2015 11:31

شہریار خان تربیتی کیمپ میں شریک محمد عامر کےرویئے کا جائزہ لینے میدان ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کا رویہ دیکھنےکے لیے خود میدان میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق سپاٹ فکسنگ میں 5 سال کی سزا پوری کر نے کے بعد محمد عامر قومی کرکٹ ٹیم کا یونیفارم زیب تن کر چکے ہیں لیکن کھلاڑیوں کے ان کے حوالے سے تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں اور قومی ٹیم کے کھلاڑی نوجوان فاسٹ باولر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں کھنچے کھنچے رہ رہے ہیں ، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کیمپ میں عامر کا رویہ دریافت کرنے کے لئے خود میدان میں آ گئے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور ہیڈ کوچ وقاریونس سے ملاقات کرکے رویے کے متعلق دریافت کیا ۔