سالانہ آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان ، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پلیئر آف دی ائیرکا اعزاز لے اڑے

بدھ 23 دسمبر 2015 11:47

سالانہ آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان ، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پلیئر ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) آئی سی سی نے 2015ء کے ایوارڈ پانے والے کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان نے پلیئر آف دی ایئر کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2015ء کا اعزازجنوبی افریقہ کے ون ڈے کپتان اے بی ڈی ویلیئرزکے نا م رہا جب کہ ٹی ٹونٹی کے بہترین پرفارمر کا ایوارڈ جنوبی افریقی ٹی ٹونٹی کپتان فاف ڈوپلیسی کے نام رہا جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 56 گیندوں پر 119 رنز بنائے تھے ۔

سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کا اعزاز نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم کے نام رہا ، 2015ء کے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کے نام رہا ۔ آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر میگ لیننگ سال کی بہترین ون ڈے کھلاڑی قرار پائیں جب کہ ویمنز ٹی ٹونٹی پلیئر کا ایوارڈ ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر نے جیتا ، 2015ء کے بہترین امپائر کاایوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو نے جیت کر ایواڈ جیتنے کی ہیٹرک مکمل کرلی ۔ متحدہ عرب امارات کے خرم خان سال کے بہترین ایسوی ایٹ کھلاڑی قرار پائے

سالانہ آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان ، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پلیئر ..