افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو کھیلا جائے گا

بدھ 23 دسمبر 2015 12:11

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو کھیلا ..

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جمعہ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز نیوٹرل مقام یو اے ای میں کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا دوسرا 29 دسمبر کو شارجہ، تیسرا 2 جنوری کو شارجہ، چوتھا 4 جنوری کو شارجہ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 6 جنوری کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 8 جنوری اور دوسرا 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :