چیئر مین پی سی بی شہریار خان بلا تھام کر میدان میں اتر آئے ، ”روندی “ بھی ماری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 دسمبر 2015 12:11

چیئر مین پی سی بی شہریار خان بلا تھام کر میدان میں اتر آئے ، ”روندی ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کھلاڑیوں اور ملکی کرکٹ کو چلانے والے چیئر مین پی سی بی شہریار خان خود بلا تھام کر میدان میں اتر آئے ، انہوں نے انوکھے انداز میں ”روندی “ بھی ماری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 81 سالہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے سکول ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ افتتاح کر نے پہنچے تو ان پر بھی چوکے چھکے لگانے کا جنون سوار ہوگیا ، انہوں نے بلا پکڑ کر ماہر بلے باز کی طرح کریز پر کھڑے ہوئے ،باؤلر نے گیند کرایا لیکن چیئر مین کے پاؤں نہ چلے اور وہ بولڈ ہوگئے ، وکٹ اڑنے پر چیئر مین پی سی بی نے روندے مارتے ہوئے دوبارہ بال کروانے کو کہا ، شہریارخان شاٹ مارنے میں تو ناکام رہے لیکن انہوں نے بتا دیا کہ عمر میں کیا رکھا ہے ،دل جوان ہونا چاہیئے ۔

چیئر مین پی سی بی شہریار خان بلا تھام کر میدان میں اتر آئے ، ”روندی ..